سخاکوٹ(مانند نیوز) تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام خان غازی کا رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ کادورہ اچانک دورہ ہسپتال کی صفائی مذید بہتر بنانے کی ہدایت۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ملاکنڈڈاکٹر مراد علی ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی،ویلج کونسل پرانہ سخاکوٹ کے چیئرمین سبزعلی خان اور ڈاکٹر سجاد بھی انکے ہمراہ تھے،انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اپریشن تھیٹر،ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، ڈینٹل بلاک، لیبرروم، لیبارٹری، ای پی آئی سنٹر سمیت فارمیسی سنٹرکامعائنہ کیااور ہسپتال کے مختلف حصوں کابھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں اور ہسپتال میں صفائی مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر تحصیل چیئرمین پیر اسلام خان غازی نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کی ابتر صورتحال اور ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس سٹاف اپنے ڈیوٹیوں کو یقینی بنائیں اور مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں عملہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کئے اور اس بارے میں ڈپٹی ڈی ایچ او ملاکنڈڈاکٹر مراد علی کوہدایات کی کہ وہ ہسپتال عملہ کو درپیش مشکلات حل کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے