کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ سے نومنتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شفیع اللہ جان نے اربن ایریا ڈیلویلپمنٹ اتھارٹی (یو اے ڈی اے) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آفس کا اچانک دورہ کیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر سٹاف سے ملاقات کی۔شفیع جان نے کے ڈی اے میں بنیادی سہولیات کے عدم دستیابی سمیت صفائی کی ابتر صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔اسی طرح انہوں نے کے ڈی اے کے شاہراہوں کی صورتحال کو بھی تشویشناک قرار دیا۔ایم پی اے نے فیز 2 میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو فیز 2 میں ڈبل روڈ سمیت تمام سٹریٹس میں سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کی تاکیدکی۔شفیع جان نے گوسٹ ملازمین کو فارغ کر کے کوہاٹ کے مقامی اہل افراد کو نوکریاں دینے کی ہدایت کی کیونکہ نوکریوں پر سب سے پہلے کوہاٹیوں کا حق ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کے ڈی اے ایک سوسائٹی ہے جہاں لوگ اگر ٹیکس دے رہے ہیں تو صرف اس وجہ سے کہ ان کو زندگی کی تمام تر سہولیات میسر ہولہٰذا یہاں کے مکینوں کو بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہیئے۔شفیع جان نے تمام عملے کو ہدایت کی کہ آفس آنے والے ہر ایک کو بلا روک ٹوک خدمات فراہم کی جائیں۔