بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کا اہم اجلاس کل25اپریل صبح 10بجے سی اینڈ ڈبلیو آفس بٹ خیلہ میں طلب کر لیا ہے فیڈریشن کے صوبائی چیئر مین وزیرزادہ کی صدارت میں مجوزہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے پنشن اصلاحات ملاز مین کو درپیش مختلف مسائل اور تنظیمی اموربارے لائحہ عمل مرتب اور اہم فیصلے کئے جائیں گے فیڈریشن کے صوبائی چیئر مین نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں کو اجلاس میں بروقت شرکت کی دعوت دی ہے۔