اورکزئی (مانند نیوز) حکومت خیبرپختونخواکا داخلہ اورخواندگی مہم ”تعلیم سب کیلئے“ (علم ٹولو دپارہ) کے تحت سماء ماموزئی اپرکرم اورکزئی کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد ہواجس میں ضلعی انتظامیہ اورکزئی اورونگ کمانڈر 232 اورکزئی سکاؤٹس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے میل اورفیمل افسران،طلباء،والدین،قبائلی عمائدین اورعلماء کرام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم کی اہمیت اورضرور ت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ایک ترقی یافتہ معاشرے کا تشکیل پانا ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنے بچوں اوربچیوں کو یکسا ں معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر اپنی بھر پور توجہ دینا ہوگی۔ تقریب کے بعد ایک واک کا اہتمام کیاگیا۔واک کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پرداخلہ اورخواندگی مہم کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واک کامقصد عوام میں تعلیم کی اہمیت اورضرورت کیلئے شعور کو اجاگرکرناتھا۔