ہنگو(مانند نیوز) ضلع ہنگو میں گیس کی 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ پر عمائدین نے سر جوڑ لیے،گیس کوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے ہر انتہائی قدم اٹھانے پر اتفاق٫ گیس پروڈکشن ضلع میں گیس لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں،ضلعی انتظامیہ مسئلہ حل کروائے بصورت دیگر مختلف آپشن موجود ہیں،مشران کی گرئینڈ میٹنگ سے حسن خان،مولانا جلیل اور دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں اٹھارہ گھنٹوں کی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے امور خانہ داری اور کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اس سلسلے میں قومی مشران،سی این جی پمپ مالکان اور صحافیوں کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں مولانا عبدالجیل،حسن خان ایڈوکیٹ،ٹکا خان،ظہیر حسین،پیر ابن علی،حاجی زیارت گل اورکزئی،بازار ٹریڈ یونین صدر ظفر اقبال،فاروق بنگش،ملک اعظم گل اورکزئی،ذوطہ شاہ،اعجاز حسین،پیر سمیع اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گیس لوڈ شیڈنگ کی پر زور مزمت کی گئی اور ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا گیا کہ گیس پروڈکشن ضلع میں کم گیس پریشر اور گیس لوڈ شیڈنگ کسی صورت منظور نہیں،مشران نے مطالبہ کیا کہ گیس لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور پریشر کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کے لیے مختلف آپشن موجود ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے