کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد نے ضلع کرک کا خصوصی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے کمشنر کوہاٹ کو ضلع بھر میں ریونیو امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ نے ہدایت کی کہ ریونیوسے متعلق تمام امور بروقت نمٹانے کیلئے بھرپور کوشش کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔کمشنرکوہاٹ نے انتقالات سے متعلق شکایات کے جلد از جلدازالہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام الناس کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بریفنگ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرک ڈاکٹر سہیل الرحمٰن اور اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کرک شاہد رفیق گنڈاپور بھی موقع پر موجود تھے۔علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ نے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے تمام متعلقہ ایکزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے نمائندگان کیساتھ ملاقات کی جہاں پرانہوں نے کمشنرکوبریفنگ دی۔کمشنر کوہاٹ نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو برقت مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔آخر میں کمشنر کوہاٹ محمد عابد نے ضلع کرک کے مشران سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ مشران نے کمشنر کوہاٹ کو روایتی پگھڑی پہنا کر کرک آمد پر خوش آمدید کہا اور علاقہ کے عوام کودرپیش مختلف مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔ دورے کے موقع پر کمشنر کوہاٹ نے مقامی صحافیوں سے بھی خصوصی ملاقات کرتے ہوئے میڈیا کے مثبت کردار پر گفتگو کی۔ کرک دورے کے موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ایکسیئن اور متعلقہ سٹاف کے ہمراہ زیرتعمیر جوڈیشل کمپلیکس کے تعمیراتی کام کابھی معائنہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے