پبی (مانند نیوز) آئندہ وفاقی بجٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کیا جائے۔مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی کمر توڑدی۔یوٹیلٹی بلز اور جان بچانے والے ادویات میں بے تحاشہ اضافے نے ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ ملک میں مہنگائی کے سونامی نے ملازمین کو بھکاری بنا دیا۔اور ذہنی مریض بن چکے ہیں۔اور موجودہ تنخواہوں میں گھر گزربسر بمشکل ہورہا ہے۔کرپٹ اشرافیہ نے عوام سے ووٹ لیکر عیاشیوں میں مصروف ہے۔غریب عوام اور سرکاری عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ملک میں ملازمین کی تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں۔اور موجودہ حکومت اپنے عیاشیوں کیلیے IMF سے قرضہ لینے کے ملک کے اھم اور قیمتی اثاثے جات فروخت کر رہے ہیں جس کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ھو جائینگے۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں 200فیصد تنخواہوں میں اضافے کرنے کا اعلان کریں۔اور میڈیکل الاؤنس،کنوننس الاونس،اور ھاؤس رینٹ میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ورنہ وفاقی بجٹ کے موقع پر ملک بھر سے تمام سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد کا گھیراؤ کرینگے