شانگلہ (مانند نیوز)شانگلہ وکلا کا ہائی کورٹ بار دارالقضا سوات کے انتخابات میں کثیر تعداد میں ووٹ کاسٹ کئے۔ شانگلہ بار ایسوسی ایشن الپوری میں گزشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی مناسبت سے ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں ضلع برسے تعلق رکھنے والے شانگلہ بارایسوسی ایشن کے ممبران وکلا نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اس موقع پر وکلا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ہر شخص اپنے پسندیدہ اور جمہوری اقدار کے مطابق اپنا ووٹ کاسٹ کرے انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے وکلا کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے ملک کے دیگر وکلا کیا شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا۔ شانگلہ باری ایسوسی ایشن کے وکلا کی جانب سے دارالقضا ہائی کورٹ سوات کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر جنرل سیکرٹری اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دی پیش کی۔