filter: 0; fileterIntensity: 0.0; filterMask: 0; captureOrientation: 0; brp_mask:0; brp_del_th:null; brp_del_sen:null; delta:null; module: photo;hw-remosaic: false;touch: (-1.0, -1.0);sceneMode: 8;cct_value: 0;AI_Scene: (-1, -1);aec_lux: 0.0;aec_lux_index: 0;albedo: ;confidence: ;motionLevel: -1;weatherinfo: null;temperature: 31;

شانگلہ (مانند نیوز)اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد عظیم نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی تعمیر کا واحد راستہ ہے اور والدین کی طرف سے بہترین سرمایہ کاری ہے،جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے شعبے میں خود کفیل ہونا ضروری ہے اور اس میں قوم اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشیں بہت ضروری ہے۔وہ گورنمنٹ پرائمری سکو ل دولت کلے میں داخلہ مہم 2024 کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سید الحسین اور سب ڈویشنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب، معززین علاقہ اور اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عظیم نے کہا کہ آج ہم جس مشکل حالات سے گزررہے ہیں اس کا واحد حل تعلیم کے شعبہ میں ترقی ہے جس کیلئے ہم نے من حیث القوم اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انھوں نے اساتذہ،والدین،اور اساتذہ تنظیموں سے کہا کہ کہ وہ اس مہم میں بھر پور کردار ادا کریں اور وہ بچے جو سکول سے باہر ہیں سکولوں میں داخل کرائیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید الحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شانگلہ کا تعلیمی شرح بہت کم ہے اور ہم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک ہم 100 فیصد تعلیم یافتہ نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کی حصول کیلئے اساتذہ کے شانہ بشانہ والدین نے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژنل ایجوکیشن افسر اورنگزیب خلیل نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کی اعداد وشمار کو دیکھا جائے تو تو شانگلہ ضلع پانچویں نمبر پر ہے۔ کیونکہ یہاں بہت زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں جسے ہر حال میں سکولوں میں لانا ہے۔ انھوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ اس سال بھرپور مہم چلائی جائے۔ کانفرنس می مقررین نے تعلیم کی ہتری کیلئے تجاویز دئے۔ کانفرنس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد عظیم اور اڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سید الحسین نے اپنے دست سے کئی بچوں کو سکول میں داخل کرایا اور اخر میں انہی کی قیادت میں تعلیمی واک کا اہتمام کیا گیا جو سکول سے شروع ہوا اوربیلے با با بازار سے ہوتا ہوا اخری سرے پر ختم ہوا۔واک میں بچوں اور شرکاء نے بچوں کو داخل کرانے سے مزین نعروں کے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے