کوہاٹ (مانند نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے رکن قومی اسمبلی شہر یار خان آفریدی اور اراکین صوبائی اسمبلی شفیع جان اور داؤد خان آفریدی کے ہمراہ کوہاٹ میں شاہ پور پل پر جاری کام کا معائنہ کرنے کیلئے اچانک سائیٹ کا دورہ کیا۔ موقع پر موجود متعلقہ حکام نے منتخب اراکین اسمبلی کو اب تک ہونے والے کام کے بارے میں تفصیلا بتایا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور ان کے مدت تکمیل پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا لہٰذا سرکاری حکام ترقیاتی کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ سرکاری سطح پر محکموں کو کوہاٹ کی ترقی کیلئے جو سپورٹ چاہیے وہ دی جائے گی۔دورے کے موقع پرچیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال، پی ٹی آئی رہنما ملک نبی اور اشتیاق قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے