پبی (مانند نیوز )ملازمین کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔پنشن کموٹیشن کی کمی پر وزیراعلی سے بات کرونگا۔ایپکا کے قائدین کا ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے جلدی طے کیا جائے گا۔ ظاہر شاہ طورو وزیرخوارک،تفصیلات کے مطابق اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے ظاہر شاہ طورو منسٹر فار فوڈ خیبرپختونخوا اور عبدالسلام آفریدی ممبر صوبائی اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے صوبائی وزیر کے نوٹس میں یہ بات لاء۔کہ سابقہ پی۔ٹی آء کے حکومتی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پنشن اصلاحات کے نام پر ایک قانون پاس کیاھے۔جس سے سرکاری ملازمین 60 سالہ ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن کموٹیشن،گریجویٹی اور لیوانکشمنٹ میں کافی نقصان کا سامنا ھے۔حالانکہ باقی تینوں صوبوں میں یہ قانون لاگو نہی۔۔اور اب موجودہ حکومت ملازمین سے میڈیکل الاؤنس اور دیگر مراعات میں کمی پر غور کر رہی ھے۔جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے ملازمین میں شدید اشتعال پیدا ہوا ہے۔جناب ظاہر شاہ طورو صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخوا نے ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی اورنگزیب کشمیری کو یقین دلایا۔کہ ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ھوگی۔اور ملازمین کے جو جائز حقوق ھے۔وہ ملازمین کو ان کے دہلیز پر دینگے۔پنشن کموٹیشن،گریجویٹی میں کمی کا جو نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کے سابقہ دور حکومت میں منظور کیا گیا ہے۔وزیراعلی جناب علی امین گنڈاپور کے ساتھ ڈسکس کرکے اس پر نظر ثانی کرینگے۔