شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان کہا ہے کہ معیاری تعلیم وقت کاتقاضاہیں جس کے بغیر قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ اس لیے سکول لیڈر سکول میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اپنا بنیادی فرض ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنمنٹ پر ائمری سکول الپوری میں اسکول لیڈر کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کانفرنس سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سید الحسین، سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر اورنگزیب خلیل، ڈسٹرکٹ آفیسر ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ابرار حسین جنا ح نے بھی خطاب کیا۔ منعقدہ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت نے معیاری تعلیم بہتر بنانے کے لیے اسکول لیڈر شعبے بنا یا ہے جو تبدیلی لا سکتے ہیں صرف ہمیں تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی افسران کا مزید کہنا تھا کہ اسکول لیڈر کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے معیار میں کافی مثبت تبدیلی آئی ہیں۔ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین تعلیمات نے سکول لیڈر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے پیشورانہ خدمات اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم افسران کا کہنا تھا کہ حکومت جوقدم اٹھاتی ہے سوچ سمجھ کر اُٹھاتی ہے لہٰذا سکول لیڈرز کا شعبہ ایک مثبت اضافہ ہے جو اپناکام فعال طریقے سے کر رہا ہیں کانفرنس میں سکول لیڈرز نے ضلع ایجوکیشن افسران کو ایک تعلیمی پریزینٹیشن پیش کی اور اپنے کارکردگی پر روشنی ڈالی،تعلیمی کام فرض ہیں اس کو لیڈرز نے اپنی جانب سے 50 اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹس دئے جو ضلعی افسران کے دست سے تقسیم کیے گئے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے