شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے5کان کن مزدور جان کی بازی ہار گئے،شب گزشتہ کرم ایجنسی ضلع ہنگو کوئلے کے ایک کان میں دھماکہ ہونے سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے چار محنت کش کان کن مزدور ملبے تلے دب کر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک کان کن مینگورہ سوات زمرود کان میں جان کی بازی ہار گیا۔میتیں جنازے کے بعد آبائی گاؤں شانگلہ کے لیے روانہ کر دی گئی۔ہنگو جان بحق ہونے والوں میں جھان باچا ولد روزی خان یوسی ڈھیری زڑہ زین خیل بانڈہ، صیب گل ولد سرزمین سکنہ کڈونہ کوز کانا شانگلہ،ایوب ولد محمد شیرین گانشال شانگلہ،نعیم اللہ ولد سید زمان گانشال شانگلہ جبکہ سوات میں زمرود کان میں جان بحق اقبال محمد ولد محمد خان سکنہ شڑونہ امنوی شانگلہ شامل ہیں۔ شانگلہ میں مسلسل کان کن حادثات میں اموات،سینکڑوں کی تعداد میں معذور اور زخمی مزدور ضلع سے منتخب اراکین اسمبلی کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ شانگلہ میں رواسال دو درجن سے زائد کان کن جان بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے جو بعد میں معذور ہو جاتے ہیں۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے کی گئی سروے کے مطابق شانگلہ میں 65 فیصد سے زائد مزدور کوئلے کی صنعت سے وابستہ ہے اور آئے روز حادثات میں ان کی اموات رونما ہوتی ہے جبکہ ایک دوسرے سروے کے مطابق اب تک شانگلہ میں 1000 سے زائد کان کن زخمی ہونے کے بعد معذور ہو چکے ہیں جن کے لیے روزگار کاکوئی دوسرا بندوبست نہیں اور وہ اکثر بھیک مانگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔حکومت اس سلسلے مین کوئلہ کان کی صنعت کیلئے ایک پالیسی بنائے تاکہ آئے روزہونے والے حادثات میں کمی آسکیں اور شانگلہ کے کان کن مزدور اطمنان سے اپنے پیشے کان کنی سے وابستہ رہ سکیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے