پبی (مانند نیوز ) جماعت اسلامی تحصیل پبی کے اراکین جماعت کی ادارہ سینا میں بڑی اکٹھ، راہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر سلمان فاروق، فہد نبی سینا، صبغت اللہ اور دیگر نے خطاب کیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ھدایت پر عوامی اور تنظیمی پروگرامات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کردی، عوامی استحصال،مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور اداروں کی تباہی کے خلاف موثر مہم جاری رکھنے کے حوالے سے بھی گفتگو کہ گئی، جماعت اسلامی تحصیل پبی کے اراکین کا اجتماع سینا سکول اینڈ کالج و ادارہ سینا کے سربراہ غلام نبی سینا کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، اجتماع میں تحصل پبی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رھنما ڈاکٹر حافظ سلمان فاروق، سینا سکول اینڈ کالج کے پرنسپل فہد نبی سینا، حافظ عید محمد،صبغت اللہ، فضل مولا خٹک اور دیگر نے خطاب کیا، اجتماع ارکان کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، پرنسپل حافظ فہد نبی سینا نے درس قرآن دیا، حافظ عید محمد نے درس حدیث دیا، گروپ ڈسکشن کے بعد ڈاکٹر حافظ سلمان فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اس وقت امید کی کرن ہے اور گلی کوچے میں اب یہ بات عوامی بیانیہ بن چکی ہے کہ حل صرف جماعت اسلامی ہے، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی سیاسی جدوجہد،مزاحمت اور عوامی مسائل کے حوالے سے جماعت کے بیانئے کو تقویت مل رہی ہے، جماعت اسلامی نے سہاروں کی سیاست کرنے والوں،سہارے لینے اور دینے والوں کو ایکسپوز کیاہے اور ثابت کردیا ہے کہ جماعت اسلامی سہاروں کی سیاست سے پاک رہی ہے اصولوں اور نظرئیے کی سیاست کی ہے، انہوں نے کہاکہ فارم 47 کی حکومت نے عوامی زندگی اجیرن بنادی ہے عوام سے کھلواڑ کرنے والی مافیاز کے خلاف اب میدان میں صرف جماعت اسلامی رہیگی، انہوں نے کہاکہ ملک و قوم تباہی کے جس موڑ پر کھڑے ہیں ہم یقین و ایمان سے کہتے ہیں کہ اس موڑ پر تباہی سے بچانے کیلئے صرف جماعت اسلامی ہی دستیاب ہوگی۔