بٹ خیلہ (مانند نیوز) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے ممکنہ نفاذ کے خلاف کل14مئی کو تاجر برداری کی شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی کنٹریکٹر رہنما محمد یونس با چہ کی صدارت میں منعقدہ ٹھیکہ داروں کے اہم اجلاس سے انجینئر باسط خان جمال خان ارشد علی خان بخت کمال اور شہاب خان وغیرہ نے خطاب کیا اس موقع پر باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے ذمے ٹھیکہ داروں کے کروڑوں روپے واجبات کی ادائیگی ممکن بنانے سمیت دیگر مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کیلئے عنقریب صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد سے باضابط ملاقات کی جائے گی اور انھیں ایسو سی ایشن کی ضلعی کابینہ کی مجوزہ پروقار تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گااجلاس میں کنٹریکٹر زایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی نام نہاد نئی صوبائی کا بینہ اور انتخابات کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر دیا گیاکیو نکہ چند مفاد پرست عناصر نے ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع سمیت تمام مرج سابق ٹرائبل ڈسٹرکٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے عہدوں کی باہمی بندر بانٹ کی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے کنٹریکٹرز کی مشاورت سے صوبائی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے