پبی (مانند نیوز) ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کشمیری کا کویٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال،داد محمد بلوچ سابقہ صوبائی صدر ایپکا بلوچستان نے گلدستہ پیش کیا اور پھول کے پتے نچاور کئے،تفصیلات کے مطابق اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کوئیٹہ میں ورکرز کنونشن اور داد محمد بلوچ سابقہ صوبائی صدر ایپکا بلوچستان کے ریٹائرمنٹ کے الوداعی تقریب میں صوبہ بلوچستان کویٹہ سٹی پہنچے۔ان کے ھمراہ غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا پاکستان،اقرار احمد میڈیا کوآرڈینیٹر ایپکا پاکستان بھی موجود تھے۔اورنگزیب کشمیری نے صوبہ بلوچستان کویٹہ اور دیگر اضلاع کے ضلعی،صوبائی اور مرکزی کابینہ کے عہداداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ ایپکا پاکستان بانی ایپکا قائد ایپکا سید ھدایت یار بخآری کے قیادت میں منظم ہے۔اور اس کی زندگی مثال کوئٹہ میں یہ ورکرز کنونشن اور الوداعی تقریب کا انعقاد ہے۔جس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے صوبائی و مرکزی قائدین کی شرکت اس بات کی غمازی کرتا ہے۔کہ ایپکا ایک منظم اور مضبوط تنظیم ہے۔جس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔اورنگزیب کشمیری نے کہا۔کہ آئندہ صوبائی اور وفاقی بجٹ پنشن اصلاحات کے نام کٹوتی کے خلاف چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک دھرنا اور احتجاجی مظاہرے ھونگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے