شیرگڑھ(مانند نیوز) رورل ھیلتھ سنٹر شیرگڑھ میں روزانہ درجنوں مریض علاج معالجہ کیلیۓ آتے ہیں،ہسپتال ہذا میں علاقہ مکینوں کو انکے گھر کے دہلیز پر بہترین علاج معالجہ فراہم کرنا میری مشن ہے ڈاکٹر محمد ساجد انچارج آرایچ سی رولرہیلتھ سنٹر شیرگڑھ کے انچارج چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمد ساجد نے مقامی میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوۓ کہاکہ آرایچ سی شیرگڑھ میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمہ وقت علاقہ مکینوں کو بہترین طبی سہولیات باہم پہنچانے کیلیے ہمہ وقت مصروف ہے ایسی وجہ سے ہسپتال ہذا پر علاقہ عوام کا طبی سہولیات کے حوالے اعتماد میں اصافہ ہوا ہے اور درجنوں کے حساب سے روزانہ لوگ علاج معالجہ کیلئے ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ اس وقت آر ایچ سی شیرگڑھ میں میڈیکل سپشلسٹ، گائنی چلڈرن سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ سمیت ڈینٹل ڈاکٹر کی سہولت موجود ہے جو روزانہ درجنوں مریضوں کا مناسب معائنہ کرکے انکامفید مشورے اور طبی سہولیات باہم پہنچانے کیلیے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر ساجد کا مزید کہناتھاکہ ہمارے ساتھ بہترین لیبارٹری کے علاوہ ایکسرے،اور گائنی کی سہولیات بھی موجود ہے اورجو کیس نجی مراکزمیں ہزاروں کے حساب سے دستیاب ہے وہ یہاں اکثر صرف او پی ڈی کے دس روپے کے چٹی پر میسر ہیں۔ہے اسکے علاوہ اے پی وی سٹاف بھی اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہی ہے۔جبکہ ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے میڈیکل ایمبولنس چوبیس گھنٹے موجود رہتاہے۔اہل علاقہ کے نام اپنی پیغام میں ڈاکٹر محمد ساجد کا کہنا تھاکہ آر ایچ سی میں ہفتہ بھر گانئی اور دیگر شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز موجود رہتیہیں لہذا علاقہ کے عوام کو چاھیے کہ وہ اپنی پیسے اور وقت ضائع کیے بغیر بروقت ہسپتال علاج معالجہ کیلیے آۓ یہاں انکو میری موجودگی میں کوئی مایوسی نہیں ہوگی۔۔