کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے خبردار کیا ہے کہ ضلع کرم میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے اور امن دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔یہ تنبیہ انہوں نے گورنرکاٹیج پاراچنار میں ضلع میں امن وامان سے متعلق کرم امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست میں دی۔نشست میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی علی ہادی، کمانڈر 73 بریگیڈ، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکرم، ڈپٹی کمانڈر 73 بریگیڈ، کمانڈنگ آفیسر 72 بلوچ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور اضلاع پایاں سے تعلق رکھنے والے گرینڈ جرگہ ممبران بھی شریک ہوئے۔شرکاء نے ضلع کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے ایک ہوکر عملی جدوجہد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا اور جملہ امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ فراخ دلانہ انداز میں بھر پور تعاون کرنے اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے پشت پر کھڑے رہنے کا عزم کیا۔کرم امن کمیٹی کے ممبران کی اگلی نشست چنار ہاؤس صدہ میں جمعرات 16 مئی کو منعقد ہوگی۔