تیمرگرہ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں تین روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا،سپورٹس کا مقصد قیدیوں کو ذہنی نشوونما اور ایک دوسرے کیساتھ خوشیاں بانٹنے ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے جیل کے اندر قیدیوں کے لئے تین روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جس میں کرکٹ،والی بال اوربیڈ منٹن کے مقابلے منعقد ہوئے،سپورٹس مقابلوں میں قیدیوں نے بھر پور حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رائے مظہر اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس طارق حسین کے علاوہ جیل سپرٹنڈنٹ ریاض مومند نے شرکت کی اور سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر قیدیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی اس موقع پرجیل سپرٹنڈنٹ ریاض مومند نے کہاکہ،جیلیں کاٹنا زندگی کا حصہ ہے انسان کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوتاہے قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے جیل انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی اسطرح کی سرگرمیاں جاری رکھے گے تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہاکہ کسی بھی فرد کوگرفتار کرنے کا مقصد تنگ کرنا نہیں بلکہ قانون اور ائین کو توڑنے کی پاداش میں گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ قانون کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہونے کیساتھ صلہ رحمی اور درگزرسے کام لینا چاہئے اور مشکل وقت سے سبق لینا انتہائی ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے