اسلام آباد( مانند نیوز) پاکستان نے دفاعی شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو 400 کلو میٹر تک مار سکتا ہے، فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔پاکستان کا فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ چیف آف جنرل اسٹاف، تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کے فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔شاندار کامیابی پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو صدرِ مملکت اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارک باد دی ہے۔اس شاندار کامیابی میں شریک فوجیوں اور سائنسدانوں کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے بھی مبارک باد دی ہے۔الفتح ٹو میزائل کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، یہ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی خطرناک ہتھیاروں کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے