ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ہنگو کیمپس کے طلبہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام تر جائز مسائل اور مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے اور وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ خود رابطہ کریں گے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے اپنے دفتر میں کوہاٹ یونیورسٹی کے ہنگو کیمپس کے طلباء کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔ واضح رہے کہ 23 مئی کو کوہاٹ یونیورسٹی کے ہنگو کیمپس کے طلباء نے اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے مرکزی ہنگو ٹل شاہراہ کو تقریباً ایک گھنٹے تک بلاک کر رکھا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ ہنگو کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا تھا۔ اسی سلسلے میں طلباء نے ڈپٹی کمشنر ہنگو سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اور مطالبات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں یونیورسٹی کی سطح کے تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔طلباء نے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر ہنگو کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے