ہنگو (مانند نیوز)رکن خیبرپختونخوااسمبلی شاہ تراب خان نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو کا تفصیلی دورہ کیا جہاں وہ مختلف وارڈ میں گئے اور طبی سہولیات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وہ مریضوں سے بھی ملے اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔شاہ تراب ایم پی اے نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ہسپتال انتظامیہ سے بھی خصوصی ملاقات کی اور انہیں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ شاہ تراب خان اپنی ذاتی کوششوں سے گزشتہ ماہ لاکھوں روپے کی ادویات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اب لاکھوں روپے کی ادویات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو لائے ہیں جس سے اب مریض مستفید ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب ادویات کاماہانہ چیک اینڈ بیلنس ہوگا اور سرکاری ادویات سے مستحق افراد ہی مستفید ہوں گے۔ دریں اثناء شاہ تراب ایم پی اے نے 1122 کا بھی دورہ کیا اور اس کے انتظامیہ کوریفر مریضوں کو صرف کوہاٹ تک نہیں بلکہ پشاور تک لے جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں 1122 کے اعلیٰ حکام سے بات کرکیاس کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائیں گے تاکہ عوام الناس کا یہ اہم مسئلہ حل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہنگو کے غیور عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور عوام کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے