وانا (مانند نیوز) وزیرستان خبرنامہ میڈیا گروپ کے قسمت اللہ وزیر اور عبداللہ وزیر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بدلون سکول سسٹم دانہ راغزائی کا دورہ کیا، سکول کے بچوں کے ساتھ ملاقات کی، اور کلاسسز کا معائنہ کیا گیا، اس موقع پر عبداللہ وزیر نے کہانے کہا کہ ہمارے لوگوں کو چاہییکہ تعلیم پر توجہ دے اور اپنے بچوں پر اعلی تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہیں، دنیا اس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں کہ اگر ہم خود کو تعلیم سے آراستہ نہیں کرینگے تو نہ صرف ہم پیچھے رہ جائیں گے بلکہ ہمارا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔ بدلون سکول سسٹم کے طلباء سے بیان کرتے ہوئے صحافی قسمت اللہ وزیر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔ تعلیم کی اولین مقصد ہمیشہ انسان کی ذہنی، جسمانی او روحانی نشونما کرنا ہے تعلیم حصول کیلئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہیں جو بچوں کو اعلٰی تعلیم کے حصوص میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی قوم چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں، آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ تعلیم پر توجہ دیں، تو آپ اپنے قبیلے اور علاقے کے نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم زندگی کی ایک بہترین ہُنر ہے انسان بہتر تعلیم حاصل کرنے سے اچھائی اور بُرائی کا تمیز کرسکتا ہے، تاہم معیاری تعلیم کیلئے پہلی شرط محنت ہے۔بدلون سکول سسٹم کے ڈائریکٹر زاہد خان وزیر نے کہا کہ بدلون سکول سسٹم کو بغیر نفع و نقصان (No Profit /No loss ) پالیسی کی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سکول میں یتیم بچوں سے فیس نہیں لیتے، انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ جولائی تک سکول کا پورا سسٹم کمپیوٹرائزڈ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بھی کوشش ہے کہ لوگوں کو ایک مثبت سوچ کی جانب گامزن کریں گے، جن قوموں نے تعلیم کو اولین ترجیح دی وہ آجکل ترقی کے منازل طے کررہے ہیں، تعلیم ہی کی بدولت نئی نسل کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ اس موقع پر بدلون ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اکرام وزیر اور جنرل سیکرٹری ارشد انجم و دیگر موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے