پشاور (مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روزپشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان کادورہ کیا اور مسجد مہابت خان میں نماز جمعہ ادا کی۔اس موقع پر ملک بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن و امان، ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔گورنر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں کے درمیان گھل مل گئے۔ گورنرنے خطیب مسجد مہابت خان مولانا طیب قریشی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرخطیب نے گورنر کو مسجد مہابت خان کی تاریخی حیثیت سے آگاہ کیا۔#