شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ڈ سٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے لیے دی جانے والے ایمبولنس میں مبینہ تاخیر کے خلاف ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، کلاس فور اور دیگر طبی عملہ یکجا۔ تین دنوں کے اندر ایمبولنس اسپتال کو حوالہ نہ کیا گیا تو مجبورا ایمرجنسی کے علاوہ تمام تر سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ایسوسی یشن کے صدر ڈاکٹر صلاح الدین ایوبی، پیرامیڈکس ایسوسی یشن شانگلہ کے جنرل سیکرٹر ی عرفان اللہ خان آزاد، نرسنگ کے صدر صلاح الدین، کلاس فور ایسوسی یشن کے شوکت علی اور دیگر نے شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری شانگلہ کا سب سے بڑا اور واحد ہسپتال ہے اور ضلع بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری لایا جاتے ہیں جہاں انہیں ریفر کیا جاتا ہے جس کے لیے صرف ایک ایمبولنس ہے اور وہ بھی ناکارہ ہو چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوئی ہے اور ایک تعصب کے بنیاد پر ایک حلقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو درست نہیں۔ شانگلہ سے منتخب ارکان اسمبلی پوری شانگلہ سے منتخب ہے اور ان کو چاہیے کہ وہ بالخصوص طبی کے شعبے پر توجہ دیں اور زیادہ ضرورت رکھنے والے ہسپتالوں کو سہولت فراہم کرے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی شانگلہ کے سب سے بڑے ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کو دی جانے والی ایمبولنس میں مبینہ تاخیر اور رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے تعصب پھیلا نے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت میرٹ کے بنیاد پر سب سے بڑے ہسپتال کو سب سے پہلے ایمبولنس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ دوسری جانب طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص رکن کی جانب سے ایسی اقدامات کی بھرپور حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور انصاف کے نام پر انے والی تحریک انصاف کی حکومت کو انصاف کرنا چاہیے۔۔