پشاور (پریس ریلیز) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید منہاج الدین شاہ نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر مختلف چیمبروز کے صدور اور ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے علاوہ وزارت انڈسٹری، تجارت، پٹرولیم،فنانس،توانائی وبجلی کی وزراء، سیکرٹریز اوردوسرے حکام بھی موجود تھے چیئرمین اپسیا سید منہاج الدین نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رواں مالی سال بجٹ کے حوالے سے مفید تجاویز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کی بہتر ی اوراستحکام کے لئے موثر اور ٹھوس تجاویز پیش کرتے ہوئے موجودہ ٹیکسوں کی بھرمار،سیلزٹیکس کے نظام کو آسان بنانااور اس سے متعلق مسائل اور اُسکے حل کے لئے تجاویزپیش کئے۔ اس کے علاوہ درآمدات اور برآمدات میں حائل جو روکاوٹیں حائل ہے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں سے کئی تجاویز پر وزیر اعظم پاکستان نے موقع پر احکامات جاری کیے جس کو چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب رواں دواں ہے جس کے خاطر خواہ نتیجہ پٹرولیم مصنوعات، روزمرہ خوراک کے اشیاء کے نرخو ں میں کمی کی شکل میں سامنے آرہا ہے جس تاجربرادری اور عام عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ زرمبادلہ اورGDPکے حوالے سے بھی موثر تبدیلی سامنے آئی ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کی ترقی میں کاروباری طبقے کا کردار بہت اہم ہے جس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا اس لئے ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ ملک کی معیشت کو مستحکم اور آگے لے جانے کے لئے تاجروں اور صنعتکاروں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کریں تب جاکے ملک ترقی کریگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے