کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ سے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع جان نے کہا ہے کہ تعلیم بنیادی ضرورت ہے اور اس کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔اگر زندگی رہی تو تعلیم سمیت تمام بنیادی مسائل یہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق حل ہوں گے اور سرکاری فنڈز عوام کے باہمی مشاورت سے استعمال ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول استرزئی بالا کوہاٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سکول کے اپگریڈیشن پر 13.9 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ تقریب میں سابق وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہریار آفریدی ایم این اے مہمان خصوصی تھے۔شفیع جان کا اس موقع پرکہنا تھا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے تاہم عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں لہٰذا کام بھی عوام ہی کی مرضی اور مشاورت سے ہوں گے۔انہوں نے اس موقع پر منشیات مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر پر زمین تنگ کر دیں گے اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔اس موقع پر علاقہ مشران نے ایم این اے شہریار آفریدی اورایم پی اے شفیع جان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ دونوں عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے