دیر بالا (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیربالا کے جاری کردہ پراگریس رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں بجلی چوروں، بقایاجات اور کنڈہ مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور واپڈہ نے اب تک کی گئی کاروائی میں 199 ایف آئی آرز درج کروائے ہیں جبکہ 882 رجسٹرڈ شدہ مراسلے جاری کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 247 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ نادہنگان سے 7.63 ملین روپے ریکور کرلی گئی ہیں۔ نادہنگان کیخلاف 26.06 ملین روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اب تک کے کاروائیوں میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیاں کے خلاف 882 چھاپے مارے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری رہیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے