ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں تمام گوداموں کو 30 جون تک رجسٹر کرنیکا حکم دیاگیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے تمام کاروباری حضرات کو بذریعہ نوٹس مطلع کیاہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے گودام ایکٹ 2022 نافذ کیاہے جسکے تحت تمام گوداموں کی رجسٹریشن مذکورہ قانون کے تحت کرنا لازمی ہے۔ تاکہ تمام گوداموں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ لہذا کاروباری حضرات 30 جون کے اندر ضلعی دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ضلع ملاکنڈ سے رابطہ کریں۔ بغیر رجسٹرڈ گودام پر قید اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکتاہے۔