کوہاٹ (مانند نیوز )اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ اور شفیع جان نے پیر کے روز کوہاٹ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 5 روزہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہاشم جمشید بخاری اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ڈاکٹرامجدوزیر ایمونائزیشن آفیسر ڈبلیو ایچ او نے اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلائے۔اراکین اسمبلی کو بتایا گیا کہ یہ مہم 5 روزتک جاری رہے گی جس میں 2 لاکھ 13 ہزار 673 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ دریں اثناء شفیع جان ایم پی اے نے ہسپتال ہذاکا دورہ بھی کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور ادویات کی فراہمی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔شفیع جان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی اور انہوں نے انتظامیہ کو اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایات دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیر صحت قاسم علی شاہ سے ہسپتال کے اہم مسائل اور دیگر انتظامی امور پر بات کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے