ہنگو(مانند نیوز) وفاقی محکموں کے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،تمام وفاقی محکمے عوام کی خدمت پر مامور ہیں،بجلی،گیس،نادرا،پاسپورٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران اور عملہ عالمی خدمت کو شعار بنائے,ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب کے ریجنل ایڈوائزر محمد مشتاق جدون نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں وفاقی محکموں کے متعلق عوامی خیالات اور شکایات جانچنے کے لیے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی،محمد طیب عبداللہ،ڈی سی ہنگو حیدر حسین،اے ڈی سی اورکزئی مسعود خان،تمام وفاقی محکموں کے ضلعی افسران اور نمائندگان کے علاؤہ ہنگو اور اورکزئی کے سرکردہ عمائدین،بلدیاتی نمائیندے اور صحافی بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں عمائدین حاجی شکیل،لعل من شاہ،ملک محبت خان،ملک حاجی قاسم،عزت گل حاجی،مولانا زینت،محمد اسحاق اورکزئی،عارف خان اورکزئی،شہید خان اور دیگر نے بجلی،گیس،نادرا افس،پاسپورٹ آفس سمیت دیگر اہم مسائل کے متعلق وفاقی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہ گیا جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے عوامی شکایات کے جوابات دیے۔ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب محمد مشتاق جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران سروس وہ کوہاٹ ریجن میں فرائض انجام دے چکے ہیں اور یہاں کے عوام کے بیشتر مسائل سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے احکامات کے عین مطابق وفاقی محکموں کے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں اس کے علاؤہ وفاقی محکموں کے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو کوئی بھی وٹس اپ،ای میل یا تحریری درخواست بزریعہ ڈی سی اورکزئی اور ہنگو رجوع کر سکتا ہے اور ان کی شکایات کا جائزہ لیکر کاروائی کی جائے گی۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طیب عبداللہ نے کہا کہ اورکزئی کے علاقوں ڈبوری غلجو اور کلایہ میں نادرا آفس یا پاسپورٹ آفس کے لیے بلڈنگ فراہم ہم کریں گئے اس کے علاؤہ نیٹ ورکنگ کے مسائل سے حکومت کا زیادہ تعلق نہیں یہ پرائیویٹ کمپنیاں جہاں فائدہ زیادہ ملتا ہو وہاں دلچسپی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اورکزئی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے