باجوڑ(مانند نیوز ) باجوڑ میں ساتویں زراعت شماری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈی سی باجوڑ انوار الحق نے کی۔ اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الدین، زراعت توسیع کے نمائندہ ڈاکٹر عمران الدین، (CRS) کے شاکر اللہ اور پولیس کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں پاکستان شماریات بیورو (PBS) کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر شوکت علی خان کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ساتویں زراعت شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں پہلی مربوط ڈیجیٹل زراعت شماری ہوگی۔ آنے والی زراعت شماری کے اہم پہلوؤں میں ضلع باجوڑ کی سات تحصیلوں کے 50 دیہات اور بلاکس کا احاطہ، ہر شمار کنندہ دو بلاکس میں کام کریگا جبکہ ہر سپر وائزر ذیادہ سے زیادہ پندرہ بلاکس کی نگرانی کریگا۔ فیلڈ سٹاف ٹیبلٹ، ڈیجٹل نقشوں سے اور دیگر ضروری سامان سے لیس ہوگاجبکہ سپروائزر اور شمار کنندگان کے لیے تین روزہ جامع تربیتی پروگرام ہوگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی باجوڑ نے مؤثر منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم کے لئے زراعت شماری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ مختلف محکموں کے ساتھ مل کر اس تاریخی مشق کو آسان بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے