اسلام آباد(مانند نیوز ) ترجمان برائے وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ 6 جون تک 236 پروازوں سے 62 ہزار 5 سو عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا، مکہ کے 9 انتظامی سیکٹرز میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ کا نظام مصروف عمل ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 457 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے، تاحال 85 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 78 کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ اور مدینہ میں ایک ایک مرکزی اسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے