پبی (نما ئندہ ) تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی بین الاضلاعی راہزن گروہ کے خلاف بڑی کامیابی۔2رکنی راہزن گروہ گرفتار،نشاندھی پر لاکھوں روپے،موبائل فونز،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔مزید تفتیش جاری،انکشافات متوقع ہے تفصیلات کے مطابق۔ مسمی حارث ولد عبد الحمید ساکن پیرپیائی نے رپورٹ درج کروائی کہ مجھ سے دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل 125،نقد رقم 15ہزار روپے،موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔مدعی مقدمہ نے باقاعدہ ملزمان جان عالم ولد نظر ساکن ماجوکیچارسدہ,میر عالم ولد امان اللہ ساکن واحد گڑھی پشاور کے خلاف دعویداری کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے مقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کی سربراہی میں عنایت علی امجد ایس ایچ اوتھانہ کینٹ،انسپکٹر انور خان OII کینٹ پرمشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ جان عالم ساکن ماجوکے چارسدہ حال احمد آباد خویشگی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ملزم کے ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اقبال جرم کرتے ہوئیمقدمہ علت183 مورخہ5-4-2024 جرم 392 ت،پ تھانہ کینٹ مسماہ رومانہ زوجہ نجیم خان ساکن جہانگیرہ خاص سے پرس چھینے کا بھی اعتراف کیا۔ملزمان کی نشاندھی پر مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 5موبائل فونز،2لاکھ 75ہزار روپے،واردت میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔مذید تفتیش جاری ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے