ہری پور (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے ضلع ہری پور کا دورہ کرکے وہاں پر روایتی ثقافتی میلے "کاگ” کا افتتاح کیا۔مشیر کھیل نے مقامی روایات پر مبنی اس فیسٹیول کے انعقاد کیلئے باقاعدہ ایک گراؤنڈ کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہری پور میں والی بال کیلئے بھی ایک گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا۔ثقافتی میلے میں مشیر کھیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی عادل خان،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر،ڈائریکٹر سپورٹس مرجڈ ایریاز رضی اللہ خان بیٹنی،ریجنل سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد کے علاؤہ مقامی پی ٹی آئی قیادت اور عوام نے میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں نیزہ بازی،گھوڑاسواری سمیت روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مشیر کھیل نے میلے میں گھوڑا سواری اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی دیکھے اور مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔انھوں نے اس موقع پر سنگلز نیزہ بازی میں پہلے نمبر پر آنے والے کیلئے 50 ہزار،دوسرے کیلئے 30 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کیلئے 20 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ ڈبل نیزہ بازی میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کیلئے 1 لاکھ،دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کیلئے 60 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کیلئے 40 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔انھوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئندہ ڈیرہ جات میلے بھی منعقد کئے جائیں گے اور اس نوعیت کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مشیر کھیل نے کہا کہ ثقافتی میلے منعقد کرنا اپنی تاریخ اور روایات کو زندہ رکھنے کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں جو دنیا میں اپنی شناخت کو زندہ رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کا ہر حصہ اپنی منفرد خصوصیات کے حوالے سے ایک مضبوط ثقافت کا مجموعہ ہے جو ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم آئندہ نسلوں کیلئے اپنی ثقافت کو محفوظ رکھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے