لوئر اورکزئی (مانند نیوز)فیسٹول میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی آمدفیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری صوبائی مشیرسیاحت زاہد چن زیب نے سپرلے میلے فیسٹیول اور سمانہ کیمپنگ سپاٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ضلع اورکزئی میں لوئر اورکزئی ستوری خیل کے مقام پر ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخوا، اورکزئی سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 3 روزہ سپرلے میلہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا. افتتاحی تقریب میں صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب، ایم پی اے اورنگزیب، ڈی جی برکت اللہ، ڈائریکٹر ٹورازم اشتیاق مروت، ڈی سی اورکزئی طیب عبداللہ اور سپورٹس آفیسر محمد حسین سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور علاقہ عوام نے شرکت کی اورکزئی میلے میں جیپ ریس، دیسی کشتی، موٹر بائیک ریس، رسہ کشی، اونٹ ڈانس سمیت مختلف روایتی کھیل شامل ہیں میلے میں چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں. افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے. مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی قدرتی حسن سے مالامال ہے اورکزئی میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔صوبائی حکومت کا وژن ہے کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دیں ایک سال کے اندر اورکزئی میں نئے سیاحتی سپاٹ کھولے جائیں گے سیاحت کیلئے پہلے سڑکوں پر کام کو مکمل کرنا ہماری ترجیح ہے سیاحتی پوائنٹس ڈکلیئر ہونے سے سڑکیں بھی بنیں گی اور علاقہ بھی ترقی کریگاانہوں نے کہا کہ سمانہ کیمپنگ پاڈز اور ریزارڈ کا آج سے افتتاح کردیا گیا ہے سیاح کیمپنگ پاڈز میں آج سے رہائش اختیار کرسکتے ہیں اورکزئی میں مزید سیاحتی مقامات اور سہولیات کیلئے اقدامات کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے