اورکزئی (مانند نیوز )حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طیب عبداللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی نے غلجو بازار کے تاجروں اور دکانداروں کیلئے غلجو، اپر اورکزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلعی محکموں کے متعلقہ حکام اور غلجو بازار تاجران کمیٹی کے ممبران کے علاوہ دکانداروں نے بھی شرکت کی۔ انجمن تاجران غلجو بازار اور تاجروں اور دکانداروں نے اس موقع پر مختلف مسائل اٹھائے جنہیں ریکارڈ کر کے متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی کیلئے حوالے کر دیا گیا اور انہیں مقررہ وقت میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی نے بھی ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایت پر گورنمنٹ مڈل سکول گوین، فیروز خیل، لوئر اورکزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ علاقے کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کو نوٹ کر کے متعلقہ محکموں کو ان پر فوری طور پر ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔کھلی کچہری میں کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے 3 ہفتے کے بعد متعلقہ محکموں کے ساتھ فالو اپ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔موقع پر موجود حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ یہاں پر اٹھائے گئے مسائل کو سنجیدگی سے لیں اور کئے گئے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے