اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مصروفیات کے باعث جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیاعمر ایوب کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب کی گندم درآمد کرائی، حکومت اب کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چینلج کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے