وانا (مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی وزیرستان سرکل کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں لیڈر شپ ورک شاپ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، سیمینار کا مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے امیر ندیم خان وزیر تھے۔ اس موقع پر مقررین نے مختلف موضوعات پر تفصیل سے بیانات کئے، اس موقع پر سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صلاح الدین وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بہت سے مثبت اثرات ہے، سوشل میڈیا نے عام لوگوں کو دنیا بھر میں موجود حقائق اور خبروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کی ہے۔ اس کے ذریعے لوگ تعلیم، صحت، حکومتی پالیسیوں، اور دنیا بھر کے معاشرتی موضوعات سے واقف ہو سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا نے اساتذہ اور طلباء کو تعلیمی مواد، تدریسی ویڈیوز، اور تجرباتی علمی معلومات تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ملک صاحب خان وزیر نے کہا کہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں پر بلدیاتی نظام مضبوط نہیں ہوسکا اور اس کی راہ میں خود جمہوری نمائندے ہی رکاوٹ بنتے ہیں، جو خود کو جمہوری تو کہتے ہیں لیکن وہ بلدیاتی نظام کو منظم یا مضبوط نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ جمہوری معاشرے کے لیے بلدیاتی نظام انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ بلدیاتی نمائندے ہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو عوام کے بہت قریب ہوتے ہیں اور عوام اپنے مسائل باآسانی ان تک پہنچا سکتے ہیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کا تو ایک بہت بڑا حلقہ ہوتا ہے، وہ پورے حلقے کے لوگوں کے مسائل نہیں سن سکتے، انہیں قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرنا ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے اندر قانون سازی کے عمل میں شریک ہوتے ہیں، دیگر بڑے اجتماعات میں شرکت کرنا اور کئی طرح کے کام ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے حلقے میں زیادہ نہیں جاسکتے۔ جس کی وجہ سے عوام اپنے مسائل حکومت تک نہیں پہنچا سکتے۔ اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر نے کہا کہ یہ سرگرمیاں طلبہ میں خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور نوجوانوں کی شخصیت پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ نہ صرف دماغ کی بہترین نشوونما کرتی ہیں بلکہ ایک صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا کرتی ہیں جس سے نہ صرف طلبہ کو اپنی فطری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ ان میں لیڈر شپ کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طلبہ کے لئے نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ اس موقع پر موسی نیکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عصمت وزیر نے کہا کہ حقیقی لیڈر وہ ہوتے ہیں جن میں کسی معاشرے کے انفرادی ارکان کی اجتماعی خواہشات اور توقعات کا پتہ چلانے کے لئے ضروری مگر کمیاب ذہانت اور دوراندیشی کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس موقع پر پشتونخوا عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ملک خیال محمد وزیر نے کہا کہ مضبوط لیڈر دیانتداری، باہمی ہمدردی اور ایک بہترین سامع ہونے کی اہلیت کو استعمال کرتا ہے تاکہ وہ مسائل کے ایسے حل نکال سکے جو عوام کے ایک بڑے حصے کے لئے قابل قبول ٹھہریں۔ لیڈر شپ کا آغاز گھر سے ہوتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی صدر آمان اللہ وزیر نے کہا کہ پولیٹیکل ورکر کو عموماً سمجھداری، تعلیم، اور علم کی گہرائی سے آگاہ ہونا چاہیے۔ وہ سماجی، اقتصادی، اور سیاسی مسائل پر عمیق معلومات رکھنے والا ہوتا ہے تاکہ وہ افراد کو صحیح طریقے سے رہنمائی دے سکے۔ ایک پولیٹیکل ورکر کے لیے قائدانی کی صلاحیت بہت اہم ہے۔ وہ لوگوں کو اپنی قیادت میں لے کر ان کی توجہ میں رہ سکے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کر سکے۔ آخر میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی وزیرستان سرکل نوید اللہ نے سیمینار کو آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی وزیرستان کی کوشش ہوگی کہ وہ مختلف ایشوں پر سیمینار منعقد کریں اور علاقے کے وہ مسئلے پر بات کریں، جو ہمارے علاقے کے سٹوڈنٹس و دیگر لوگ اس سے واقف نہ ہوں، انشائاللہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایسے پروگرامز ایریج کریں جو علاقے کے لوگ اور سٹوڈنٹس اس سے مستفید ہوسکیں۔