پشاور (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ پشاور نے نوتھیہ بازار میں ایک فیکٹری کا معائنہ کرتے ہوئے جعلی سرف کو مشہور و معروف برینڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پر مالک کو گرفتار کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے نوتھیہ میں ایک سرف بنانے والی فیکٹری کا معائنہ کیا۔ فیکٹری میں مشہور و معروف برانڈز کی پیکنگ میں جعلی سرف کو پیک کیا جا رہا تھا جس پر مالک کو گرفتار کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ گرفتار مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق عوام کو معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشتبہ مصنوعات کی اطلاع فوری طور پر دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔