درہ آدم خیل (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل کے علاقے اولڈ بازی خیل کے افسوسناک واقعہ کے متاثرہ خاندان کو حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے 70 لاکھ روپے کا چیک حوالہ کر دیا۔واضح رہے کہ ایم این اے شہریار آفریدی اور صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی درخواست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے متاثرہ خاندان کیلئے 70 لاکھ روپے کے مالی معاونت کا چیک بھجوایا تھا جو وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے شہریار آفریدی کی موجودگی میں متاثرہ خاندان کو حوالے کیا۔ کچھ روز قبل شہریار آفریدی نے بھی متاثرہ خاندان کو 30 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا تھا۔ اسی طرح متاثرہ خاندان کی کل 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی گئی۔مذکورہ افسوسناک واقعہ درہ آدم خیل کے علاقہ اولڈ بازی خیل میں پیش آیا تھا جس میں امجد نامی شخص کے گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہونے سے گھر کے اندر تمام افراد جن میں 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت کل 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے