کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی نے جمعہ کے روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا” کے تحت سروس ڈیلیوری سنٹر کوہاٹ کا اچانک دورہ کرکے غیر حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات میں تاخیر پر 4 اہلکاروں کو موقع پر معطل کردیا اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا۔انہوں نے اس موقع پر سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی دیگر سروسز کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے وہاں پر موجود سائلین سے بھی ملے، ان کے مسائل دریافت کئے اور انہیں موقع پر حل کرد یئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سائلین کے مسائل بلا تاخیر اور غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں لہٰذا سروس ڈیلیوری سنٹر کا تمام عملہ دفتری اوقات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری اور غفلت کے مرتکب عملے کے سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔