دیر (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا 2024 کے مختلف ٹاسک پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے زیرصدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں تمام تحصیل میونسپل آفیسرز، نمائندہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان اور فوکل پرسن پی۔ایم۔ ار۔ یو محمد عثمان خان نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے مختلف ٹاسک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ٹاسک پر بروقت کاروائی کریں۔ اپنے اپنے تحصیلوں میں نکاسی آب، صفائی، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، ڈسٹ بین انسٹالیشن، بینرز، سٹریٹ لائیٹس، بجلی کے پولز، وال چاکنگ، بازاروں میں دیواروں کی وائیٹ واش، مین ہولز، غیر قانونی سپیڈ بریکر، چئیر لفٹس کی فٹنس، ٹرانسپورٹ اڈوں میں صاف پانی کی فراہمی، میل / فیل واش رومز، انتظارگاہوں میں بنیادی سہولیات، ٹرانسپورٹ آڈوں میں ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ پینا پلیکس کی انسٹالیشن، غیر قانونی کار پارکنگ، سیاحتی مقامات پر خصوصی صفائی مہم کا جائیزہ لیں۔ فٹ پاتھوں سے پولز کو ہٹائیں۔ اس کے علاوہ پیر سے دیر پائین میں خصوصی صفائی مہم شروع کی جائیگی۔ صفائی مہم میں منتخب نمائیندگان، تاجربرادری، سوشل ورکرز، ٹی۔ ایم۔ ایز کے سنیٹیشن سٹاف، یوتھ رضا کار شرکت کریں گے۔ روڈ کے ساتھ کسی بھی جگہ پر کوڑا کرکٹ / گاربیج نہیں ہوگا۔ ان جگہوں کی نشاندہی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹسز جاری کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ ہفتے عوامی ایجنڈا کے مختلف ٹاسکوں پر بروقت کاروائی کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کے کارکردگی کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے