ہری پور (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے یونین کونسل حطار کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، اسسٹنٹ کمشنر خان پور اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری اداروں کے سربراہان بھی شریک تھے۔کھلی کچہری میں عوام کے مسائل کو سننے کے ساتھ ساتھ ان کے فوری حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں گئیں۔