بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہسپتال کے مختلف شعبوں سمیت ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہسپتال میں ناقص صفائی پربرہمی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت جاری کی کہ ہسپتال کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام اس موقع پر موجود نہیں تھے جس پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے بر ہمی کا اظہار کر تے ہوئے وضاحت طلب کر لی اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور ہدایات جاری کیں کہ غیر حاضری،ناقص انتظامات اور عدم سہولیات پر سخت کاروائی کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے نادرا آفس کوزہ بانڈہ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے نادرہ آفس میں شہریوں کو درپیش مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے موقع پر موجود نادرا سٹاف سے ملاقات کی۔انھوں نے نادرا آفس میں سٹاف کی کمی اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشر کو آگاہ کیا.ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے نادرا آفس میں شہریوں کو درپیش مسائل کے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے