مردان (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے صحت سید قاسم علی شاہ نے مردان میں رپورٹ ہونے والے ایم پاکس کے کیس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کو حکم دیا ہے کہ وہ کیس کی معلومات اور تشخیص پر خصوصی توجہ دیں اور مریض کی سرویلنس، کنٹیکٹ ٹریسنگ اور نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھیں۔وزیر صحت نے کہا کہ پاک افغان بارڈر اور ہوائی اڈوں پر بارڈ ہیلتھ سروسز کی ٹیمیں تعینات ہیں، جو کہ ہر مشکوک آنے والے شخص کی سکریننگ کو یقینی بنا رہی ہیں۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایم پاکس 2024 کا پہلا کیس خیبر پختونخوا میں مردان سے کنفرم ہوا ہے، جس مریض کو معمولی علامات ہیں اور وہ گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ مریض کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے اور ان لوگوں کی بھی تشخیص کی جا رہی ہے جن سے مریض ملا ہوں۔ڈاکٹر روغانی نے مزید کہا کہ ایم پاکس کے مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز قائم کیے جا رہے ہیں، اور بیرون ممالک سے آنے والے تمام مشتبہ مسافروں کی اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔ ایم پاکس کے سدباب کے لیے محکمہ صحت نے عوام اور طبی عملے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہوئی ہے، اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی اس بیماری کو ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2022 سے خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ موجودہ کیس کے نمونے مزید تشخیص کے لیے این آئی ایچ بھجوا دیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے