پبی (مانند نیوز) تھانہ جلوزئی پولیس نیڈاگ اسماعیل خیل اندھے قتل کیس کا معمہ حل کردیا۔کہانی گھریلو تنازعہ نکلا۔ سگے بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔قاتل گرفتار، آلہ قتل برامد۔دوسرے واقعے میں بھی تنازعہ مستورات پر قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق۔مورخہ 13.08.2024 کو مسمی عبید اللہ ولد ماصل خان ساکن افغانستان حال ڈاگ اسماعیل خیل نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ گھر میں موجود تھا کہ گھر سے باہر فائرنگ کی آواز سن کر باہر آکر دیکھا تو میرا بھائی نزیر قتل شدہ پڑا تھا کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے قتل کیا تھا۔رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے جواد خان ایس ڈی پی او پبی کی سربراہی میں عبدالواحد خان ایس ایچ اوطارق خان oiiوٹیم پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،الہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت سے پتہ لگایا کہ مقتول کا سگا بھائی رئیس ہی قاتل ہے۔ملزم رئیس کو حراست میں لیکر دوران انٹاروگیشن اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو تنازعے پر اپنے بھائی کو قتل کیا ہے۔نشاندھی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیادوسرے قتل کے وقوعے میں مسماہ شاہدہ بی بی زوجہ دلدار ساکن یعقوب گڑھی جلوزئی نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ شوہر مقتول دلدار گھر جارہے تھے کہ نزد مکان مدعی واقع محلہ یعقوب گڑھی جلوزئی مسمیان جاوید ولد شیرین ساکن وزیر گڑھی،جان محمد ولد زرمحمد ساکن جلوزئی نے ہم پربا ارادہ قتل فائرنگ کی جس سے میرا شوہر لگ کر جان بحق ہوا جبکہ میں بال بال بچ گء۔مقدمہ درج کرکے SHO جلوزئی،اجمل خان SI تفتیشی آفیسر نے نامزد ملزمان میں سے ملزم جاوید کو گرفتار کرکے نشاندھی پر آلہ قتل برآمد کرلیا دوسرے ساتھی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے