باجوڑ (مانند نیوز)نئے تعینات ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی سے ڈی سی آفس میں آلوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر شاہد علی کو ضلع باجوڑ کی سر زمین پر ان کو خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔