کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخواکے وزیر قانون وپارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے پیر کے روز الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کوہاٹ کاتفصیلی دورہ کیا جہاں ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرکرنل (ر) صفدر امیر نے ان کا استقبال کیا۔وزیر موصوف نے ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا۔صوبائی وزیرقانون نے ہسپتال انتظامیہ اورعملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال یہاں کے عوام کے لئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں کیونکہ پہلے آنکھوں کے علاج کیلئے لوگوں کواسلام آباد اوردیگر شہروں کو جانا پڑتاتھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب یہاں کے عوام کو مقامی طورپرمناسب خرچ میں آنکھوں کی بہترین علا ج کی سہولت میسرہے۔آفتاب عالم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے بہترین اداروں کی بھر پورحوصلہ افزائی اورمدد کی جائے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اورضلع کے غریب اورنادار افراد کوآنکھوں کے بہتر علاج کیلئے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال جیسے اداروں کی بھرپور سرپرستی کریں اسی میں ہماری دنیا اورآخرت کی کامیابی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے