کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگرمتعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے چہلم کے پرامن انعقاد کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات کریں اور شرپسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اوراس سلسلے میں تمام ادارے ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہیں۔یہ ہدایات انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں چہلم کے پرامن انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پاک آرمی، کوہاٹ پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں چہلم کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہاکہ متعلقہ محکمے اورادارے چہلم سے قبل اپنی تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کرنے اور اس کے پرامن انعقاد کیلئے تر وسائل بروائے کار لائیں۔اسی طرح انہوں نے امام بارگاہوں سمیت جلوس کی گزر گاہوں کیلئے بھی سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے